ابنا: تل ابیب میں امریکہ کے سفیر نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائيل کے درمیان ایران سمیت تمام مسائل میں مکمل ہم آہنگی اور تعاون پایا جاتا ہے۔ امریکی سفیر نے ریاست کلراڈو میں یہودیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے روابط بہت ہی مضبوط ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت ان روابط کو کمزور نہیں بنا سکتی۔ اس اجتماع میں امریکہ میں اسرائیل کے سفیر بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جدید پروپیگنڈہ شروع کردیا ہے۔ ...........
/169